حیدرآباد۔13۔فروری(اعتماد نیوز)وجئے واڑہ کے کانگریس رکن پارلیمنٹ نے آج
کہا کہ انہوں نے اپنے دفاع کے لئے ہی کالی مرچ پاؤڈر کا استعمال لوک سبھا
اجلاس میں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس ہائی کمان نے
اپنے مرکزی
وزرا کو بھی اس سلسلہ میں نظر انداز کر دی ہے۔انہوں نے کانگریس ہائی کمان
کی جانب سے کاروائی پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے
انچارج سے دیگر پارٹیوں کے ارکان پر بھی کاروائی کا مطالبہ کیا۔